ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے، آرمی چیف

 کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے قطع نظر جوانوں کی مہارت اور تربیت اہم ہیں، جسمانی فٹنس اور اعلیٰ تربیتی معیار پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجا وید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا ، آرمی چیف نے پی ای سی ای ایس چیمپئن شپ نے اختتامی تقریب میں شرکت کی اور تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف نے مہارتوں کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیزبھی آرمی چیف کےساتھ تھے۔

آرمی چیف نے دورے کے دوران گیریژن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید عسکری ٹیکنالوجی کے باوجود سپاہیانہ مہارتیں اہمیت کی حامل ہیں، جنگجو مہارتوں کے لیے تربیت اور فزیکل فٹنس انتہائی اہم ہے اور پاک فوج بہترین تربیت اور فزیکل فٹس کی حامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں