ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک لیا

ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 55 ہزار کیوسک کی بجائے انتہائی کم ہو کر 11 ہزار 718 کیوسک رہ گئی
دریائے چناب کا 97 فیصد سے زائد حصہ خشک ہوگیا، پاکستان کے نہری نظام کو نقصان پہنچا، لاکھوں ایکڑ رقبہ پر فصلیں تباہ ہوگئیں
سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے دریائے چناب کا پانی مقبوضہ کشمیر میں بگلیہار ڈیم پر روک لیا جس کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 55 ہزار کیوسک کی بجائے انتہائی کم ہو کر 11 ہزار 718 کیوسک رہ گئی جس کی وجہ سے دریائے چناب کا 97 فیصد سے زائد حصہ خشک ہو گیا اور ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب سے نکلنے والی نہر اپر چناب کا پانی کم ہو کر صرف ایک ہزار 107 کیوسک اور دریائے جموں توی کے پانی کی آمد بھی کم ہو کر ایک ہزار 752 کیوسک رہ گئی۔ سابق صدر جنرل ایوب خان کے دور اقتدار میں ہونے والے سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت دریائے چناب میں ہر لمحہ 56 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند تھا لیکن بھارت نے دریائے چناب پر مقبوضہ کشمی میں بگلیہار ڈیم تعمیر کر کے پانی روکا جس کی وجہ سے پاکستان کے نہری نظام کو نقصان پہنچا، پانی کی کمی کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ رقبہ پر کاشت شدہ فصلیں متاثر ہوئیں اور کسان ٹیوب ویلوں کا پانی فصلوں کو لگانے پر مجبور ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں