ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

4 افراد جاں بحق 50 سے زائد زخمی بنگلہ دیش میں گستاخانہ مواد پوسٹ پر ہنگامے پھوٹ پڑے

ایک غیر مسلم نے فیس بک پر نہایت ہی گستاخانہ مواد پوسٹ کیا جس پر ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہو کر سڑکوں پر نکل آئے
مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، مشتعل مظاہرین نے گستاخی کے مرتکب شخص کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا
ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش میں گستاخانہ مواد پر مبنی فیس بک پوسٹ پر ہنگامے پھوٹ پڑے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 4 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں ایک غیر مسلم نے فیس بک پرنہایت ہی گستاخانہ مواد پوسٹ کیا جس پر ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔ بنگلادیش کے علاقے برہان الدین میں ہزاروں افراد نے جمع ہو کر احتجاج کیا اور گستاخی کے مرتکب شخص کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا جسے گزشتہ روز گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین میں سے بعض مشتعل افراد نے ملزم کی حوالگی کے لیے پولیس پر حملہ کر دیا جس پر پولیس نے اپنے دفاع میں ہوائی فائرنگ کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں