ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کیلئے 3 کرکٹرز کی سازش کا انکشاف

سری لنکا سے سیریز میں تین کرکٹرز نے جان بوجھ کر خراب کھیل پیش کیا،سلیم خالق
وہاب ریاض نے ان کی بات بھی نہیں مانی،سینئر صحافی کا پی سی بی سے تحقیقات کا مطالبہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی کی بات نے کئی سوالا ت کھڑے کر دئیے ہیں۔اس بات میں کتنی سچائی ہے یہ تو تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو سکتا ہے ۔اسی حوالے سے سینئر صحافی سلیم خالق نے ٹویٹ کیا ہے کہ سینئر صحافی ماجد بھٹی بھائی کی ایک رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کیلئے سری لنکا سے سیریز میں تین کرکٹرز نے جان بوجھ کر خراب کھیل پیش کیا،وہاب ریاض نے ان کی بات بھی نہیں مانی،بورڈ کومکمل تحقیقات کرنی چاہیے اورالزام درست ہے توایسے کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ضروری ہے۔سرفراز احمد کو گزشتہ ہفتے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ سرفراز احمد کو ناصرف کپتانی سے برطرف کیا گیا، بلکہ انہیں آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان نامزد کیا گیا جبکہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان بنا دیا گیا،سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی کچھ لوگوں نے حمایت کی جب کہ بعض مبصرین نے پی سی بی کے اس فیصلے کی مخالفت بھی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں