ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول سے رابطے کا فیصلہ

 اسلام آباد: آزادی مارچ روکنے کے لیے قائم حکومتی کمیٹی نے مذاکرات کے لیے مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز خٹک کی زیر صدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رہبر کمیٹی کے مطالبات پر غور کیا گیا جب کہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک کمیٹی کے حکومتی اراکین نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے پرامن احتجاج کا حق تسلیم کرتی ہے لیکن ملکی اور خطے کی موجودہ صورتحال میں اسلام آباد پر چڑھائی کرنا مناسب نہیں۔

ذرائع کے ارکان کا موقف تھا کہ حکومت بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے اس لیے حکومتی کمیٹی تمام اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کرے گی اس ضمن میں حکومتی کمیٹی کے اراکین مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے خود رابطہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں