ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب کا سروسز اسپتال میں نواز شریف کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور: نیب نے سروسز اسپتال میں زیر علاج نواز شریف کے وی وی آئی پی وارڈ روم نمبر ون کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیرا عظم نوازشریف کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کو مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں سابق وزیراعظم کی سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ روم نمبرون کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: نوازشریف کے خون میں پلیٹلیٹس مزید گھٹ گئے، علاج جاری

مراسلے میں نیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف ان دنوں جسمانی ریمانڈ پر ہمارے پاس ہیں لیکن طبعیت خراب ہونے پر انہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اسپتال اور اس کے وارڈ کے داخلی اور خارجی راستے پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، وارڈ کے استقبالیہ اور کمرے کے باہر کیمرے لگائے جائیں اور سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر نواز شریف کی مکمل طور پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں