ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رابی پیرزادہ کا مودی پر خودکش حملے کی خواہش کا اظہار

انسٹا گرام پر خودکش جیکٹ پہنے تصویر شیئر کی تھی
کچھ دیر بعد تصویر ڈیلیٹ کردی ٗ خواہش سامنے آگئی
کراچی (نیٹ نیوز) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نریندر مودی پر خودکش حملے کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن کچھ دیر بعد انہوں نے مذکورہ تصویر ڈیلیٹ کردی۔ رابی پیرزادہ اس سے قبل بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کی وجہ سے ایک کیس کا سامنا کر رہی ہیں اور اسی دوران انہوں نے ایک اور متنازع پوسٹ شیئر کی۔ گلوکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے خودکش جیکٹ پہن رکھی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے خود کو کشمیر کی بیٹی اور مودی کو ہٹلر مخاطب کیا اور ساتھ ہی ان پر خودکش حملے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کی پوسٹ پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔ نایاب نے لکھا رابی پیرزادہ مجھے عقل سے فارغ لگتی ہیں جبکہ سکی نامی مداح نے انہیں شیرنی کہا۔ شہریار نے رابی پیرزادہ کو تجویز پیش کی کہ آپ بھارت جائیں، مودی سے ملاقات کریں اور یہ مودی کو دکھائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں