ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازشریف کوپلیٹ لیٹس میں اتارچڑھاؤکے ساتھ انجائنا کی تکلیف کا بھی سامنا

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کوپلیٹ لیٹس میں اتارچڑھاؤ کے ساتھ انجائنا کی تکلیف کا بھی سامنا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت بدستورناسازہے۔ نوازشریف کو پلیٹ لیٹس میں اتارچڑھاؤکے ساتھ انجائنا کی تکلیف کا بھی سامنا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس میں اضافے کے ساتھ عارضہ قلب کیلیے خون پتلا کرنے کی دوا بھی شروع کردی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کو آئی وی آئی جی انجیکشنز کا ٹریٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو چار سے پانچ روز تک انجیکشنز کا کورس جارے رکھا جائے گا، نواز شریف کو دل کی تکلیف کے ساتھ گردوں میں پتھری اور آئی ٹی بی سمیت پیلٹ لیٹ کی کم کا مسئلہ ہے۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹرآج بھی بلڈ پریشر سمیت دیگرٹیسٹ کریں گے، نواز شریف کے دل کی دائیں جانب والی خون کی نالی 43 فیصد بلاک ہے جب کہ نوازکی پیلٹ لیٹس کی تعداد 22 ہزارتک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں