ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

واٹر بورڈ کی نجکاری، ملازمین کی برطرفی زیر غور نہیں وزیر بلدیات

عالمی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کا مقصد ادارے کو ایک فعال اور مؤثر ادارہ بنانا ہے، سید ناصر حسین شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی میں نجکاری سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کا مقصد ادارے کو ایک فعال اور موثر ادارہ بنانا ہے لیکن اس ضمن میں ادارے کی نجکاری یا ملازمین کی برخواستی ہرگز زیر غور نہیں ہے کیونکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے مفاد کے لیے کوشاں رہی ہے، البتہ واٹر بورڈ کو ایک مستحکم اور خودمختار ادارہ بنانا اس منصوبے کا حصہ ہے جس کے نتیجے میں کراچی کے شہریوں کو گھر گھر صاف پانی کی سہولت میسر ہوگی اور سیوریج کا ایک مکمل اور مربوط نظام کراچی میں قائم ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں