ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکھر میں دکاندار نے چوری کے الزام میں لڑکے کی ٹانگیں توڑ دیں، ویڈیو وائرل

سکھر: دکان دار نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے چوری کے الزام میں لڑکے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹانگیں توڑ دیں، لوگ ویڈیو بناتے رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر میں دکان دار جلاد بن گیا، اس نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے موبائل چوری کے الزام میں لڑکے کو پکڑا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، دکان دار نے لڑکے کو چارپائی سے باندھ کے پاؤں پر ڈنڈے برسائے اور اس کی ٹانگیں توڑ دیں۔

ستم بالائے ستم یہ ہوا کہ دیکھنے والوں نے بھی بے حسی کی مثال قائم کردی اور کسی نے اس کو نہیں بچایا اور لوگ ویڈیو بناتے رہے، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں