ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصل آباد میں بدبخت بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر ماں کو مار ڈالا

فیصل آباد: تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے میں بیٹے اور بہو نے مبینہ تشدد کرکے ماں کو مار دیا۔

تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر بیٹے گلزیب نے اپنی بیوی نور کے ساتھ مل کر ماں شہناز پر تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ خاتون کا بیٹا اور بہو اکثر شہناز بی بی پر تشدد کیا کرتے تھے۔

دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا اور ماں کو قتل کرنے والے بیٹے اور بہو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں