ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں فٹ پاتھ پر قائم عارضی دُكانیں مسمار

کوئٹہ: شہر كے مختلف علاقوں میں فٹ پاتھوں پر قائم عارضی دُكانیں مسمار كردی گئیں۔

كوئٹہ میٹروپولیٹن كارپوریشن انتظامیہ نے شہر كے مختلف علاقوں میں فٹ پاتھ پر قائم عارضی دُكانیں مسمار كردیں اور پیدل گزرنے والوں  كا راستہ سہل بنادیا۔

حكام كے مطابق میٹرو پولیٹن كے عملے نے عوامی شكایات پر دن اور رات كی شفٹ میں سیٹلائٹ ٹائون، سریاب، مشرقی بائی پاس كے علاقوں  میں  فٹ پاتھوں  پر قبضہ كے خلاف كارروائی كرتے ہوئے متعدد عارضی دُكانوں  كو مسمار كردیا اور سڑک پر قائم كی گئی تجاوزات كا بھی خاتمہ كردیا اس اقدام سے شہریوں  كو پیدل گزرنے میں آسانی ہوگی ایسی كارروائیاں  مزید جاری ركھنے كا بھی فیصلہ كیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں