ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کی لیویزفورس پر حملے کی کوشش

بارکھان: بلوچستان میں جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام نے لیویز پر حملے کی کوشش کی جس کا ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں جمعیت علماء اسلام (ف) کی ذیلی  تنظیم انصارالاسلا م نے لیویز فورس پر حملے کی کوشش کی جب کہ لیویز فورس نے ا پنے دفاع میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے مشتعل ہجوم کو منتشر کردیا۔ واقعے کے بعد تھانہ صدر میں انصارالاسلا م کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

واضح رہے وفاقی وزارت داخلہ نے انصار الاسلام کی جانب سے پشاور میں ڈنڈا بردار جلوس نکالنے اور قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کو سلامی پیش کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد تنظیم کی سرگرمیوں کو امن وامان کے لیے خطرناک قراردیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کی ہے۔

تاہم مذکورہ پابندی صرف اسلام آباد کی حدود تک نافذ کی گئی ہے اور اس ضمن میں صوبوں کو اختیار تفویض کیا گیا ہے کہ وہ اپنے حالات کے مطابق اس حوالے سے فیصلہ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں