ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواجہ آصف دھمکیوں والی ٹویٹس کرنا بند کر دیں‘ اعتزاز احسن

لیگی رہنما کی جانب سے اعتزاز احسن کے بیان پر تنقید کے بعد اعتزازاحسن نے انکو تنبیہ کردی
اعتزاز صاحب! کئی حوالوں سے ہمیشہ نیاز مند ی کی ہے مجبور نہ کریں مہربانی فرمائیں‘خواجہ آصف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لیگی رہنما خواجہ آصف کی جانب سے اعتزاز احسن کے بیان پر تنقید کے بعد اعتزازاحسن نے انہیں تنبیہ کی ہے کہ ’’خواجہ آصف دھمکیوں والی ٹویٹس کرنا بند کر دیں‘‘۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’نوازشریف کی ضمانت میرٹ پر نہیں ہوئی‘‘۔اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹر پیغام میں تنقید کرتے ہوئے اعتزاز احسن کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’اعتزاز صاحب محترم ہیںہم نے تو انکی کئی حوالوں سیہمیشہنیاز مند ی کی ہے مجبور نہ کریں مہربانی فرمائیں‘‘۔ اس ٹویٹ پر تنقید کرتے ہوئے آج اعتزاز احسن نے ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف دھمکیوں والی ٹویٹس کرنا بند کر دیں۔اعزاز احسن نے مزید بتا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو ٹھریٹ الرٹ کو سنجیدہ لینا چاہیے۔ مودی کی ’را‘صورتحال کا فائدہ اٹھا کر کچھ بھی کر سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں