ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس کے نئے کنکشن دینے پر پابندی ختم

 لاہور: حکومت نے سی این جی اسٹیشنز پر گیس کے نئے کنکشن دینے پر عائد پابندی کو ختم کر دیا ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے پابندی ختم کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی این جی کی وجہ سے حکومت کو ایک ارب ڈالر کا تیل کم امپورٹ کرنا پڑے گا اور سی این جی کے استعمال سے فضائی آلودگی میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔ وفاقی حکومت نے سی این جی کنکشن پر کئی برسوں سے عائد پابندی ہٹا لی، پابندی کے خاتمے کے بعد سی این جی اسٹیشن لگانے کے لیے فوری گیس کا کنکشن مل جائے گا اور جو گیس نہ ملنے کی وجہ سے پہلے ہی بند تھے، وہ دوبارہ کھل جائیں گے۔

غیاث عبداللہ پراچہ کے مطابق سی این جی اسٹیشن کی بحالی سے گاڑیوں میں سی این جی کے استعمال میں اضافہ ہوگا جس سے پیٹرولیم مصنوعات کم امپورٹ کرنے سے حکومت کو تقریباً ایک ارب ڈالر سالانہ کی بچت ہو گی، حکومت جلد ہی سی این جی اسٹیشنوں کے قیام کی پالیسی بھی لائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں