ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیزگام میں مبینہ طور پر پھٹنے والا سلنڈر مل گیا

لاہور: تحقیقاتی ٹیموں نے تیزگام میں مبینہ طور پر آتش زدگی کی وجہ بننے والا سلنڈر ڈھونڈ نکالا۔

تیز گام ایکسپریس حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور تحقیقاتی ٹیموں نے جلنے والی بوگی سے سلنڈر ڈھونڈ نکالا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سلنڈر تیز گام ایکسپریس کی متاثرہ بوگی سے ملا ہے جسے تحقیقاتی ٹیموں نے اپنی تحویل میں لے کر تجزیے کے لئے لاہور روانہ کردیا۔ سلنڈر کے تجزیے کو حتمی تحقیقاتی رپورٹ میں شامل کیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی سے 74 مسافر جاں بحق

گزشتہ روز کراچی سے  راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 74 مسافر جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، ریلوے انتظامیہ کے مطابق حادثہ سلنڈر پھٹنے سے  پیش آیا جب کہ عینی شاہدین کے ملے جلے بیانات میں یہ بات سامنے آئی کہ ٹرین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں