ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت نے نیب ترمیمی سمیت 8 نئے آرڈیننس پر دستخط کردیے

 اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے نیب ترمیمی آرڈیننس سمیت آٹھ  نئے آرڈیننس پر دستخط کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے نیب ترمیمی آرڈیننس سمیت 8 نئے آرڈیننس پر دستخط کردیے ، نیب آرڈیننس کے تحت وہ افراد جو پانچ کروڑ یا زائد مالیت کی بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہوں انہیں جیل میں سی کلاس دی جائے گی۔

صدر نے نیب آرڈیننس کے علاوہ  لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ، انفورسٹمنٹ آف ایڈمنسٹریشن آف ویمن پراپرٹی رائٹس آرڈیننس، بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ (ترمیمی آرڈیننس)،  لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی آرڈیننس، سو ل پروسیجر کوڈ ترمیمی آرڈیننس اور سپیریئر کورٹس آرڈیننس پر بھی دستخط کیے ہیں۔

صدر مملکت کے دستخط کے بعد ان آرڈیننس کو اب ایکٹ کا درج حاصل ہے اور یہ ایکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں