ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

1103 بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

لاہور: دہلی سے شروع ہونے والا عالمی نگر کیرتن 1103 بھارتی سکھ یاتریوں سمیت ننکانہ صاحب پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دہلی سے شروع ہونے والا عالمی نگر کیرتن ننکانہ صاحب پہنچ گیا، عالمی نگر کیرتن میں بھارت سے 1 ہزار 103 سکھ یاتری بھی شریک ہیں۔

بھارت سمیت دنیا بھر اور اندرون ملک سے ہزاروں سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے نگر کیرتن میں شریک ہیں، سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں تین روز قیام کریں گے، شرکاء کی سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور گوردوارہ جنم استھان جانے والے تمام راستوں کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں