ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کلمے کی دعوت سے ہی انقلاب آسکتا ہے تبلیغی جماعت

عقیدہ توحید رکھے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا، رائے ونڈ میں اجتماع کے پہلے روز علماء کرام کے خطابات
توحید ایک نور ہے جو دل و جان کو ایمان کی روشنی سے منور کرتا ہے، مقررین
رائیونڈ (این این آئی) کلمہ کی دعوت سے ہی انقلاب آسکتا ہے، توبہ کا راستہ اختیار کرو اللہ کو سب سے زیادہ معافی پسند ہے۔ ان خیالات کا اظہار تبلیغی اجتماع کے پہلے دن مختلف نشستوں میں خطاب کرتے ہوئے مولانا نذر الرحمن، مولانا محمد ابراہیم اور دیگر علماء نے کیا۔ مقررین کا کہنا تھا توحید ایک نور ہے جو دل و جان کو ایمان کی روشنی سے منور کرتا ہے رب کائنات کی عظمت کا اعتراف اور عقیدہ توحید رکھے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا، دنیا کی زندگی عارضی اور برف کی مانند ہے جو پگھل رہی ہے، مقررین نے کہا دنیا جس کو ہم نے سب کچھ سمجھ لیا فانی ہے، ہم سب نے اپنی اپنی باری پر مرنا ہے اور ایک دن اپنے پروردگار کے سامنے پیش ہونا ہے جس لمبے سفر پر اکیلے جانا ہے ہمیں اس کی تیاری کی بالکل فکر نہیں، دنیا میں سب جھوٹ مگر موت برحق ہے۔ یہ دنیا کا مال، اولاد، رتبہ غرضیکہ ہر شے یہیں رہ جانی ہے ساتھ جانا ہے تو اعمال نے، لیکن اس بات کی کسی کو کوئی فکر نہیں۔ حکومت کی فکر ہے، کاروبار کا غم ہے، بیوی بچوں کا خیال ہے، اس دنیا کے خالق و مالک کے سامنے پیش ہونا ہے تو کیوں نہ وہ کام بھی کر لیں جو ہماری نجات کا ذریعہ بن جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں