ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا سینئرسیاستدان ہیں امید ہے وہ معاہدہ نہیں توڑیں گے ، قاسم سوری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہنا ہے کہ مولانا سینئرسیاستدان ہیں امید ہے انہوں نے جو معاہدہ کیا وہ نہیں توڑیں گے۔

اسلام آباد میں بحریہ انکلیو میں میراتھن ریس کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیٹا بھی اسمبلی میں ہے ایشوز قومی اسمبلی میں لیکر آئیں اور مولانا الیکشن کے حوالے سے خدشات بتائیں،اسمبلی ہی بہترین فورم ہے۔

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ حکومت نے مزاکرات کے لیے کیمٹی بنائی اور انہیں سیکورٹی بھی دی، فضل الرحمان بلا رکاوٹ آئے معاہدہ کے تحت جگہ و سہولیات دیں، مولانا کو چاہیے وہ معاہدے کی پاسداری کریں اور اگر وہیں بیٹھے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،  اب بال مولانا کے کورٹ میں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں