ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

داعش کے سربراہ کی ہلاکت ایک اہم سنگ میل ہے، نیٹو سیکٹری جنرل

نیٹو کے سیکٹری جنرل جینز سٹالٹنبرگ نے کہا ہے کہ داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت اس انتہا پسند گروپ کے خلاف لڑائی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا ہے کہ داعش کے خلاف لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

نیٹو کے سیکٹری جنرل نے اتوار کے روز جرمنی کے اخبار ’’بائیلڈ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داعش نے ایک زمانے میں شام اور عراق کے وسیع علاقے پر قبضہ کر رکھا تھا۔ داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کیلئے، جس کا نیٹو بھی باقاعدہ حصہ ہے، اس بات کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے کہ داعش اس علاقے میں واپس نہ آنے پائے۔

سٹالٹنبرگ کا کہنا ہے کہ اب داعش کے کنٹرول میں کوئی علاقہ نہیں ہے تاہم یہ اب بھی موجود ہے۔ ان کے مطابق داعش کے سلیپر سیل اور خفیہ نیٹ ورک اب بھی موجود ہیں اور یہ دہشت گرد تنظیم واپس آنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لہذا ہمارا مشن ابھی پورا نہیں ہوا ہے۔

البغدادی کی گذشتہ ہفتے شام میں امریکی افوج کی ایک کارروائی کے دوران ہلاکت ہوئی تھی۔ داعش کی طرف سے البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد تنظیم نے ابو ابراہیم الھاشمی القریشی کو نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں