ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت کی ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کے منصوبے کی تیاریاں مکمل

 لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ سے پاک خالص دودھ کی فراہمی کے آزمائشی منصوبے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلیں۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمدعثمان نے بتایا کہ پاسچرائزڈ دودھ کی فراہمی میں چھوٹی بڑی کمپنیوں، گوالوں کی کثیر تعداد کی دلچسپی ہے، پاسچرائزڈ دودھ کی فراہمی کا ماڈل پراجیکٹ ٹاؤن شپ سے شروع کیا جائے گا، چند ماہ پہلے ٹاؤن شپ میں پاسچرائزڈ دودھ کی فراہمی کے حوالے سے سروے کیا گیا تھا جس میں شہریوں کی بڑی تعدادنے دلچسپی کا اظہارکیا تھا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کہتے ہیں پاسچرائزڈ دودھ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ٹیسٹ شدہ، ملاوٹ سے مکمل پاک ہوگا، صارف چاہے تو کمپنیاں پاسچرائزڈ دودھ گھر کی دہلیز تک پہنچانے کی پابند ہوں گی، ہوم ڈیلیوری کے ساتھ مختلف مقامات پر دوکانوں پر بھی پاسچرائزڈ دودھ دستیاب ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرشہریوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے 2022 میں کھلے دودھ کی فروخت پرمکمل پابندی لگادی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں