ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 11 فیصد اضافہ

 اسلام آباد: اکتوبر کے دوران مہنگائی میں  اضافہ کی شرح (افراط زر) 1.82 فیصد رہی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پرگزشتہ سال اکتوبر کی نسبت مہنگائی بڑھنے کی شرح 11 فیصد سے زائد رہی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ایک ماہ کے دوران مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 1 اعشاریہ 82 فیصد رہی اور گزشتہ سال اکتوبر کی نسبت مہنگائی بڑھنے کی شرح 11 فیصد سے زائد رہی، جب کہ جولائی تا اکتوبر گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی 10.32 فیصد بڑھی ہے۔

اعداد دو شمار کے مطابق ایک سال کے دوران گیس کی قیمتوں میں 55 فیصد اضافہ اور بجلی 10.44 فیصد مہنگی ہوئی، پٹرول 21 فیصد مہنگا ہوا، آٹا 12 فیصد، پیاز کی قیمت 131 فیصد ، دال مونگ 46 فیصد، دال ماش 32 فیصد، آلو 45 فیصد، سبزیاں 40 فیصد، چینی 35 فیصد، خوردنی تیل اور گھی 18 فیصد مہنگے ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں