ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویزالہیٰ کی فضل الرحمان سے ملاقات میں پیشرفت، معاہدہ تشکیل دیئے جانے کا امکان

 اسلام آباد: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے بعد حکومت اور رہبر کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں ایک معاہدہ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔

بدھ کی شام اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں میں حکومت اور رہبر کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں ایک معاہدہ تشکیل دیے جانے پر گفتگو ہوئی۔

حکومت کی جانب سے معاہدے میں مولانا فضل الرحمان کو اعلیٰ سطح کی ٹھوس ضمانت دینے کی پیشکش کی گئی ہے جس کا مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی لیکن امید ہے کہ چوہدری برادران مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں