ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، وزیراعظم

بات استعفے کی ہے تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، کھلے دل سے مارچ، احتجاج اور دھرنے کی اجازت دی
الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں، دھاندلی ثابت ہوجائے تو عہدہ چھوڑ دوں گا، عمران خان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بات استعفے کی ہے تومذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، میں کسی صورت استعفا نہیں دوں گا، انہیں کھلے دل سے مارچ،احتجاج اور دھرنے کی اجازت دی جائے، الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات کی ، جس میں وزیراعظم کورہبرکمیٹی کے فیصلوں اور آزادی مارچ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے مئوقف سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر بات استعفے کی ہے تو پھر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ لیکن میں استعفا کسی صورت نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ انہیں کھلے دل سے مارچ اور دھرنے کی اجازت دی جائے۔ معاملے کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہتے ہیں، الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں