ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے محمد آصف نے عالمی سنوکر چمپین شپ جیت لی

پاکستان کے سنوکر کے نامور کھلاڑی، محمد آصف نے فلپائن کے کھلاڑی کو ہرا کر عالمی سنوکر چمپین شپ جیت لی ہے۔ وہ دوسری بار عالمی چمپین بنے ہیں۔

یہ چمپین شپ ترکی کے شہر اناتولیہ میں کھیلی گئی۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق، میچ کے فائنل راؤنڈ میں پاکستانی کھلاڑی نے فلپائن کے جیفری راڈ کو 8۔5 سے ہرایا۔

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں، جیت کی تقریب کے دوران اپنے کلمات میں، محمد آصف نے اپنی کامیابی کا سہرا پاکستانی قوم اور کشمیریوں کے نام کیا۔ بقول ان کے، ”یہ صرف میری نہیں، بلکہ پوری قوم کی فتح ہے”۔

انھوں نے کہا کہ وطن واپسی پر وہ توقع کرتے ہیں کہ ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

اس سے قبل، سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کے کرستانو لرٹی تھورن کو ہرا آصف فائنل میں پہنچے تھے۔ سیمی فائنل میں ان کا اسکور 41۔88، 20۔65، 35۔86، 02۔54، 17۔73، 51۔69 اور 77۔78 تھا۔

وہ پہلی بار 2012ء میں عالمی سنوکر چمپین بنے تھے۔ سال 1994ء کے بعد وہ پہلے پاکستانی تھے جنھوں نے یہ کامیابی حاصل کی تھی۔ انھوں نے بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں برطانیہ کے گیری ولسن کو 8۔10 سے شکست دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں