ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کی پرواز میں عملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی

 اسلام آباد: قومی ایئرلائین کی پرواز میں دوران سفرعملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد مسافر کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 702 میں مسافرنعمان واجد اکانومی کلاس سے فرسٹ کلاس میں جابیٹھا جس پر فلائٹ اسٹیورڈ نبیل عالم نے مسافر کوواپس اکانومی کلاس میں جانے کا کہا تو اس نے ہاتھا پائی شروع کردی۔

پائلٹ نے اسلام آباد پہنچتے ہی اے ایس ایف کوطلب کرلیا اور جہاز لینڈ کرنے کے بعد اے ایس ایف اہلکار مسافر نعمان کو پکڑ کرلے گئے ۔

بعدازاں مسافر کو تھانہ ایئرپورٹ چوکی پولیس کے حوالے کردیا گیا جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں