ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کے 3 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے کے باعث پاک فوج کی پٹرولنگ کرنے والی ٹیم کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان ڈسٹرکٹ میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا اور دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کی پٹرولنگ کرنے والی ٹیم کے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں