ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش فلم اسٹار میرا امریکہ پہنچ گئیں

ملاقات کیلئے ای میل پر درخواست بھجوائیں گی
نیویارک میں ہلہ گلہ کرتے ویڈیو اور تصاویر بھی شیئر کردیں
کراچی( نیٹ نیوز) اداکارہ میرا امریکہ پہنچ گئیں اور انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے اداکارہ نے نیو یارک کے مختلف مقامات پر ہلہ گلہ کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر بھی اپنے دوستوں کے ساتھ شیئرکیں۔ میرا نے بتایا کہ امریکہ میں میرے بہت سے عزیز و اقارب رہائش پذیر ہیں اور میں ان سے ملنے کیلئے آئی ہوں۔ میری خواہش ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے انہیں بذریعہ ای میل درخواست بھجوائوں گی ۔میری ملاقات کی کوشش کا مقصد مسئلہ کشمیر پر بات کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب مکمل طور پر روبصحت ہوچکی ہوں اور وطن واپسی پر متعدد پراجیکٹس پر پیشرفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میرے پوری دنیا میں پرستار ہیں اور میری پہچان اپنے ملک پاکستان کی وجہ سے ہے جس پر مجھے فخر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں