ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوج کی وادی لیپا میں بلا اشتعال گولہ باری‘2افراد زخمی

چناری(آن لائن)بھارتی فوج کی وادی لیپاء کی سول آبادی پر علی الصبح بلا اشتعال گولہ باری،فائرنگ پانچویں جماعت کے طالب علم سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 8 مکانات بھی تباہ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے جمعرات کی علی الصبح وادی لیپاء کے دیہاتوں سد پورہ،لب گراں،گھاسلہ ،چھت کھریاں اور دیگر پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں عابد علی ولد امان اللہ ساکنہ لبگراں اور پانچویں جماعت کے طالب علم شاہد شفیع ولد محمد شفیع ساکنہ کائی منجہ گھڑی ڈوپٹہ زخمی ہو گئے جنہیں ایم ڈی ایس لیپاء میں ابتدائی طبعی امداد کے بعد مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں