ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرد ہمارے بھائی ہیں، تاہم اس نام سے پکارا جانے والا گروپ دہشت گرد،ترک صدر

واشنگٹن: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ کُرد ہمارے بھائی ہیں تاہم اس نام سے پکارا جانے والا گروپ اصل میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم ہے۔

دورہ امریا کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سمیت بعض حکام کی طرف سے “کُرد” کے نام سے پکارا جانے والا گروپ اصل میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم ہے، ترک قوم اصل کردوں کواپنے بھائیوں کی طرح دیکھتی ہے اور ترکی ان کا سب سے بڑا میزبان ہے تاہم جسے سب کُرد کہتے ہیں وہ اصل میں عام شہری نہیں بلکہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔

ترکصدر نےمزید ہا کہ شام کی سرحد پر سیف زون میں 2 سال کے دوران 10 لاکھ مہاجرین کو رکھنے کا منصوبہ تیار ہے۔

واضح رہے کہ ترک صدر کی وائٹ ہاوس میں امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔جس میں امریکی صدر نے صدراردوان کودوست مخاطب کرتے ہوئے شامی سرحد کے آپریشن پران کا شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں