ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواجہ آصف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک استحقاق میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے نواز شریف کی صحت سے متعلق حکومتی نمائندوں کے موقف کو قومی اسمبلی میں غلط طریقے سے پیش کیا۔ خواجہ آصف نے’’نواز شریف کو مرنے دو‘‘ جیسا جملہ حکومتی نمائندوں سے منسوب کیا حالانکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو نواز شریف کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔

خواجہ آصف کی جانب سے قومی اسمبلی کے فلور پر جھوٹ بولنے سے پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا لہذا خواجہ آصف کی غلط بیانی پر بحث کرائی جائے اور معاملہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کمیٹی کو بھیجا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں