ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا فضل الرحمان کا دھرنا کنٹرول کرنے کا سہرا وزیراعظم کو جاتا ہے، چوہدری شجاعت

 لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا کنٹرول کرنے کا سہرا وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا دھرنا ہوا ہے کہ جس میں مولوی اور پولیس آمنے سامنے تھے مگر جھگڑا نہیں ہوا، نا تو لاٹھی چلی اور نا ہی گولی، دھرنا کنڑول کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ:حکومت کے اناڑی کھلاڑیوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ حکومتی رٹ قائم کریں، عمران خان نے ان اناڑی کھلاڑیوں کو مشورہ نہ مان کر فہم وفراست کابڑ ا اچھا ثبوت دیا ہے، پرویز مشرف کے دور حکومت میں بھی اکثر لوگ مشورہ دیتے تھے کہ آپ حکومتی رٹ قائم کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں