ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومتی اتحادی ہیں اور رہیں گے، چوہدری پرویزالہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی اتحادی ہیں اوررہیں گے،کوئی غلط فہمی پیدانہیں کرسکتا۔

چوہدری پرویزالہٰی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دھرنوں کے دوران بھی ٹکراؤروکنے کے لئے اپنا کرداراداکیا، نواز شریف کے معاملے پربھی جو کہا عمران خان کے فائد ے کے لئے کہا،سیاسی حقیقتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیشہ درست بات کی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حکومتی اتحادی ہیں اوررہیں گے،کوئی غلط فہمی پیدانہیں کرسکتا،اتحادیوں میں اختلاف پیداکرنے کی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں میں امن وامان رکھنے کاکریڈٹ وزیراعظم اوروزیرداخلہ کوجاتاہے،ملک کوسیاسی انتشار سے بچانے کے لئے فضل الرحمان سے رابطے کئے،جودرست ثابت ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں