ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا مظاہرین پر تشدد‘ 30 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینیوں کی ریلی پرآنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ہلال احمرفلسطین کے مطابق بیت لحم کے شمالی داخلی راستے ہونے والے مظاہرے پر اسرائیلی فوج کی طرف سے آنسوگیس کی بے دریغ شیلنگ کی گئی۔ ہلال احمر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی، جب کہ چند افراد کو اسپتال بھی منتقل کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں