ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کی’’مجھے کیوں نکالا‘‘کی گردان اب ختم ہو جائے گی، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ نواز شریف کی ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کی گردان اب ختم ہو جائے گی۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے لئے دعا گو ہیں۔ امید ہے لندن جانے کے بعد ان کے ترجمان، فیملی اور ڈاکٹرز پاکستانی عوام کو ان کی صحت کے بارے میں اسی طرح لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھیں گے جیسے ابھی رکھا جا رہا ہے۔امید کرتے ہیں کہ نواز شریف کی ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کی گردان اب ختم ہو جائے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ عدالت کے فیصلے میں 80 فیصد حکومتی موقف تسلیم کیا گیا ہے۔لاگو شرائط عدالت کی جانب سے معطل کی گئی ہیں انہیں مسترد نہیں کیا گیا ۔ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کا فیصلہ اصولی اور قانون کے عین مطابق تھا۔ امید ہے مٹھائیاں بانٹنے والے پانامہ کے فیصلے کی طرح صف ماتم نہیں بچھائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں