ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قائد اعظم ٹرافی، سینٹرل پنجاب کی ٹیم 108 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے ٹورنامنٹ کے سات رائونڈ مکمل ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب کی ٹیم 108 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، سدرن پنجاب دوسرے اور خیبرپختونخوا تیسرے نمبر پر ہے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے دلچسپ مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں، سات رائونڈ مکمل ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب پوائنٹس ٹیبل پر 108 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، سینٹرل پنجاب نے سات میچ کھیل کر تین میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ چار میچز ڈرا کھیلے۔ سدرن پنجاب کی ٹیم 82 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، خیبرپختونخوا 74 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، ناردرن 71 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، بلوچستان 66 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور سندھ 58 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں