ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران دھرنے دے سکتے ہیں‘ملک نہیں چلاسکتے ‘مصطفی کمال

قوم عمران کو ملک چلانے کا ایکسپرٹ سمجھ رہی تھی ‘وہ دھرنے دینے کے ایکسپرٹ نکلے‘ میڈیا سے گفتگو
جس قسم کی گفتگو وہ اپوزیشن لیڈران کے متعلق کر رہے ہیں اس کی وجہ سے آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی ٰ کمال نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم عمران خان کو ملک چلانے کا ایکسپرٹ سمجھ رہی تھی لیکن ان کے مطابق وہ دھرنے دینے کے ایکسپرٹ ہیں۔ جس قسم کی گفتگو وہ اپوزیشن لیڈران کے متعلق کر رہے ہیں اس کی وجہ سے آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے، انکے اپوزیشن لیڈر سے بات نہ کرنے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری اور دیگر اہم مملکتی امور تعطل کا شکار ہیں۔ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام میں معاشی استحکام ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم سمیت دیگر وزراء کے بیانات اور رویوں کے اثرات براہ راست عوام پر مرتب ہوئے ہیں۔ ایک جانب بھارت انسانی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم کشمیریوں پر ڈھا رہا ہے تو دوسری جانب پاکستان کشمیریوں کی توقعات کے برعکس جمعے کے روز آدھے گھنٹے کیلئے اظہارِ یکجہتی کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں