ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شوگر کے سبب اداکار خالد سلیم موٹا کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی

 کراچی: شوگر کے عارضے کے باعث معروف مزاحیہ اداکار خالد سلیم موٹا کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی گئی۔

متفرق بیماریوں کی وجہ سے گذشتہ کئی برس سے فنون لطیفہ کے شعبے سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے خالد سلیم موٹا کو کافی عرصے سے شوگر کا عارضہ لاحق ہے جس کی وجہ سے ان کی دائیں ٹانگ میں گینگرین ہوگیا تھا۔

مرض بڑھنے کی وجہ سے اُن کی دوسری ٹانگ (دائیں) بھی نجی اسپتال میں گھٹنے کے قریب سے کاٹ دی گئی جب کہ اس سے قبل سن 2010ء میں شوگر کی وجہ سے ان کی بائیں ٹانگ کاٹی گئی تھی۔

ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے خالد سلیم موٹا کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی علاج و معالجے کا ساراخرچہ انہوں نے خود برادشت کیا،آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے انھیں علاج و معالجے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے تاہم حکومتی سطح پر ان کی کوئی خبرگیری نہیں کی گئی۔ اداکار خالد سلیم موٹا نے اپنے مداحوں اورعوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار خالد سلیم موٹا نے فنی کیریئر میں 300 سے زائد فلموں میں ماضی کے معروف اداکاروں ندیم، وحید مراد، شاہد، محمد علی وغیرہ کے ساتھ کردارادا کیے جبکہ اسٹیج اور ٹی وی کے لیے بھی ان کی کافی خدمات ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں