ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بچوں کی پسندیدہ فلم’’فروزن‘‘ آج دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے

لاس اینجلس: بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہالی ووڈ کی اینی میٹیڈ فلم ’’فروزن‘‘ کا سیکوئل آج دنیا بھر میں ریلیز کیا جارہاہے۔

ہالی ووڈ کی نئی فلم ’’فروزن2‘‘ آج دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ اس  فلم کی پہلی کڑی 2013 میں پیش کی گئی تھی جس نے 1.2 بلین ڈالرز کا کھڑکی توڑ بزنس کیا تھا۔ اب ایک بار پھر یہ جادوئی دنیا بڑی اسکرین کا رخ کر رہی ہے۔ اینی میٹیڈ فلم میں کارٹون کرداروں کو کرسٹن بل اور ایڈینا مینزل نے آواز دی ہے۔

فلموں کے بزنس کے اعدادوشمار رکھنے والے حلقوں کا کہنا ہے کہ ’’فروزن2‘‘ ، ’’فروزن 1‘‘ جتنا بزنس تو نہیں کرے گی،  لیکن اس کی کامیابی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ’’فروزن2‘‘ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی توجہ اپنی طرف ضرور کھینچے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں