ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طاقتور جرائم پیشہ عناصر کو شکنجے میں لانے کی تیاری ٗ وزیراعلیٰ نے ڈی جی رینجرز سے مدد مانگ لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی جی رینجرز سے طاقتور گینگز ‘منشیات فروش اور اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف مدد مانگ لی‘ رینجرز طاقتور گینگز‘ جرائم پیشہ عناصر کی گردن ناپنے کو تیار ہوگئی۔ مراد علی شاہ اور میجر جنرل عمر بخاری میں اتفاق ہوگیا۔ رینجرز انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کئے جائینگے۔ پولیس آن بورڈ اور آپریشن میں بھی شامل ہوگی۔ رینجرز صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی۔ وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال بالخصوص آئس کے خاتمے کیلئے مربوط کارروائیوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی جی رینجرز سے طاقتور گینز‘ منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف مدد طلب کی ہے۔ رینجرز اپنی انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر ان کیخلاف آپریشن کریگی۔ اس میں پولیس کی مدد بھی حاصل کی جائیگی۔ سندھ حکومت کے اعلامیہ کے مطابق جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے ملاقات کی جس میں امن و امان‘ ٹارگٹڈ‘ آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اسٹریٹ کرائمز اور تعلیمی اداورں میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال بالخصوص آئس جیسی منشیات کے خاتمے کیلئے ایک مربوط منصوبہ بندی کے تحت آپریون کرنے کی بات چیت ہوئی۔ ٹارگٹڈ آپریشن کئے جائینگے جس میں طاقتور گینز کی بیخ کنی کی جائیگی۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ رینجرز صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون کریگی۔ پولیس کو آن بورڈ لے گی مگر تمام آپریشن وہ اپنی انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کریگی تاہم آپریشن میں پولیس بھی شامل ہوگی اس ضمن میں ٹارگٹڈ آپریشنز کو تیز کیا جائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں