ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بیٹی کو قتل اور بیوی بیٹے پر تشدد کے بعد والد کی خودکشی

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں کے ڈی اے فلیٹس سے دو افراد کی لاشیں اور 2 افراد زخمی حالت میں ملے۔

ہلاک افراد میں 8 سالہ زینب اور اس کا 40 سالہ والد کاشف شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں کاشف کی 35 سالہ بیوی صوفیہ اور 10 سالہ بیٹا آیان شامل ہیں اور دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کاشف نے کسی بھاری چیز سے بیوی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زخمی کیا اور پھر عمارت کی بالائی منزل سے چھلانگ لگادی، چاروں زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج کاشف اور اس کی بیٹی زینب جاں بحق ہوگئی جبکہ بیوی اور بیٹے کی حالت نازک ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ قتل اور خود کشی کا لگتاہے، وجوہات جاننے کےلیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں