ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

العزیزیہ کیس: نواز شریف  کو حاضری سے استثنا مل گیا

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں اپنی سزا کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کے
موقع پر حاضری سے استثناٰ کی درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے عدالت سے 25 نومبر کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں علاج کے لیے بیرون ملک سفر کر چکے ہیں لہذا ان کی اپیل کی سماعت کے موقع پر ان کے نمائندے ابراہیم ہارون ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوں گے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے نواز شریف کو 25 نومبر کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنا دے دیا۔ واضح رہے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ کل نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کرے گا۔
العزیزیہ ریفرنس

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں