ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی اہلکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کیے جائیں‘امریکا

واشنگٹن (آن لائن )امریکی محکمہ خارجہ نے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر جیسی سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹس پر زور دیا ہے کہ وہ ایرانی حکومت کے اعلیٰ اہلکاروں کے اکاؤنٹ اس وقت تک منسوخ کریں جب تک ایران میں انٹرنیٹ کی سروس پوری طرح بحال نہیں کی جاتی۔ ایران کے لیے خصوصی امریکی مندوب برائن ہْک نے نشریاتی ادارے بلوم برگ کو دیے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایران حکومت ’دوغلی‘ ہے، ایک طرف عوام کے لیے انٹرنیٹ بند ہے لیکن حکومت اسے پوری طرح استعمال کر رہی ہے۔ ایران میں حالیہ ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں ایک ہفتہ قبل حکومت نے ملک کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں