ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسحاق ڈار کی طبیعت تشویش ناک حد تک بگڑ گئی، ہنگامی طور پر اسپتال منتقل

لندن میں موجود سابق وزیر خزانہ کو گردن میں خطرناک انفیکشن کے باعث شدید تکلیف ہے
اسحاق ڈار کی تکلیف کا جائزہ لے رہے ہیں‘نجی اسپتال میں علاج شروع ہوگیا ہے ‘ڈاکٹرز
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) اسحاق ڈار کی طبیعت تشویش ناک حد تک بگڑ گئی، ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، لندن میں موجود سابق وزیر خزانہ کو گردن میں خطرناک انفیکشن کے باعث شدید تکلیف ہے، نجی ہسپتال میں علاج شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔خاندانی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پیر کے روز گردن میں انفیکشن کے باعث شدید تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں ہنگامی طور پر لندن کے ایک مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ مزید بتایا ہے کہ ڈاکٹرز اسحاق ڈار کی تکلیف کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جبکہ انہیں علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں