ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمن میوزیم سے اربوں کے نوادرات چوری

ڈریسڈن: جرمنی  کی تاریخ کی سب سے بڑی نوردرات کی چوری ، قیمتی زیورات اورفن پاروں کے سب سے بڑے مرکز سے چور 100 کے قریب قیمتی زیورات اور نوادرات لے اڑے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں واقع تاریخی گرین والٹ میں کئی صدیوں پرانے زیورات، نوادرات،فن پارےاور دیگر نوادرات رکھے ہیں جو یورپ کا سب سے بڑا خزانہ بھی کہائے جاتے ہیں ۔

Image result for grand mogul aurangzeb
Grand Mogul Aurangzeb

میوزیم انتظامیہ نے خزانے  کو قیمت سے ماورا قرار دیتے ہوئےصرف اتنا بتایا ہے کہ ان کی مالیت اربوں روپے میں ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب مقامی سیاستداں رولینڈ ووئلر نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کئی افراد نے پیر کے روز باقاعدہ منصوبہ بندی سے میوزیم میں نقب لگائی اور ایسے خزانے کو چرالیا جن کی قیمت بیان سے باہر ہے کیونکہ وہ سب انمول ہیں۔

یاد رہے کہ گرین والٹ میوزیم  کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھا جاتا رہا ہے لیکن پہلے صبح 5 بجے اس کی بجلی بند کی گئی اور اس کے بعد خزانہ لوٹا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ ایک مقامی اخبار کے مطابق نوادرات کی مالیت کسی طور بھی ایک ارب یورو سے کم نہیں جو کھربوں روپے کے برابر ہے۔ اب تک پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں صرف دو چور ہی نظر آسکے ہیں۔

اس ڈکیتی کو جرمنی کی تاریخ کی سب سے بڑی واردات بھی کہا جارہا ہے۔  شیشے کی صرف ایک الماری کو توڑ کو زیورات کے 3 جوڑے چرائے گئے جو شاہ آگسٹس کے عہد سے تعلق رکھتے تھے۔

میوزیم کی خاتون سربراہ نے چوروں سے درخواست کی ہے کہ ہے کہ تاریخی نوعیت کے یہ نوادرات کسی بھی طرح مارکیٹ میں فروخت نہیں کیے جاتے لیکن انہیں بیچنے کے لیے وہ انہیں توڑنے، پگھلانے یا تبدیل کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ واردات کے بعد گرین والٹ میوزیم کو بند کردیا گیا ہے۔

Image result for Green Vault museum ancient

Image result for Green Vault museum ancient

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں