ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی خبر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

سوشل میڈیا پر عوام کے دلچسپ تبصرے
پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، صارفین کا ردعمل
کراچی (نیٹ نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی خبر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کر دی، عدالت نے حکومت کو 6 ماہ میں قانون سازی کرنے کا حکم دے دیا۔ ٹوئٹر پر مختلف صارفین نے آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایک ٹوئٹر نے یہ لکھا کہ تیار ہو جائو، باس واپس آگئے۔ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطلب ہے کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، نفرت کرنے والوں کو برنول کی ضرورت ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ جنرل باجوہ دشمنوں کے لیے ڈر کا نام ہے۔ ایک ٹوئٹ میں ایک صارف نے کہاکہ جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع خوش آئند ہے پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، نفرت کرنے والوں کو برنول کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں