ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آصف زرداری مرد آہن ہیں جب کہ نواز شریف پہلے بھی بھاگ گئے تھے، اعتزاز احسن

آرمی چیف کی مدت میں اضافہ صحیح ہے یا نہیں اسے چیلنج کیا جاسکتا ہے، رہنما پیپلزپارٹی
مقدمہ کراچی میں واپس منتقل ہونا چاہیے، اس سے بہت بدگمانی پھیل رہی ہے‘ میڈیا سے گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری مرد آہن ہیں جب کہ نواز شریف 2000 میں بھی بھاگ گئے تھے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت نواز شریف سے زیادہ ناساز ہے تاہم آصف زرداری مستحکم مزاج کے حامل ہیں، جب کہ 2000 میں نواز شریف پہلے بھی بھاگ گئے تھے، نواز شریف نے سال 2000 میں سعودی عرب اور برطانیہ کو شامل کر کے مذاکرات کیے تھے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری مرد آہن ہیں، ان سے ہم نے درخواست ضمانت کا متعدد بار پوچھا تاہم انہوں نے ضمانت کے لیے منع کردیا، آصف زرداری کے صرف 2 مطالبات ہیں، ایک ذاتی معالج سے معائنہ اور دوسرا مقدمہ کراچی میں سنا جائے، مقدمہ کراچی میں واپس منتقل ہونا چاہیے، اس سے بہت بدگمانی پھیل رہی ہے۔رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم کا حق ہے تاہم عمران خان کا فیصلہ صحیح ہے یا غلط، وہ مختلف بات ہے، آرمی چیف کی مدت میں اضافہ صحیح ہے یا نہیں اسے چیلنج کیا جاسکتا ہے، ملکِی حالات بہت خراب ہیں تاہم معاملات مارشل لا کی طرف جاتا نہیں دیکھ رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں