ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لکھنو ٹیسٹ افغانستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

لکھنوٹیسٹ: ویسٹ اینڈیز بلے باز شمربروکس افغانستان کے خلاف شاٹ کھیلتے ہوئے

لکھنؤ (جسارت نیوز) افغانستان کی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے، شمر بروکس کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 277 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، شمر بروکس 111، کیمپ بیل 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، افغانستان کی طرف سے اپنے کیریئر کی پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے امیر حمزہ نے 5، راشد خان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، افغانستان کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالئے اور اسکو ویسٹ انڈیز کے خلاف 19 کی مجموعی برتری حاصل ہے جبکہ اسکی 3 وکٹیں باقی ہیں، افغانستان کی طرف سے جاوید احمدی 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کی طرف سے کورنوال اور چیسی نے 3,3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میچ کا دوسرا روز بولرز کے نام رہا، 15 وکٹیں گریں۔ جمعرات کو ویسٹ انڈین ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 68 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کیمپ بیل 30 اور بروکس 19 رنز پر کھیل رہے تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ پر قیمتی 82 رنز بنے تاہم اس موقع پر کیمپ بیل اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 55 رنز بناکر امیر حمزہ کی گیند پر احسان اللہ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، شمرون ہیٹمائر 13 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، بروکس نے ایک اینڈ پر اپنی عمدہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا، روسٹن چیسی 5ویںآئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بناکر ظاہر خان کی گیند پر ابراہیم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، شین ڈائورچ 42 رنز بناکر ظاہر خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، کپتان جیسن ہولڈر 11 رنز بناکر امیر حمزہ کی گیند پر وکٹ کیپر افسر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، کورنوال8ویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 5 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، اس موقع پر شمر بروکس کی عمدہ اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنے کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کرنے کے بعد 111 رنز بناکر امیر حمزہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ کیماروئچ آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 3 رنز بناکر امیر حمزہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ واریکن 4 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 277 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، افغانستان کی طرف سے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے امیر حمزہ نے 5، راشد خان نے 3 جبکہ ظاہر خان نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ افغانستان کی ٹیم کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز ابراہیم زدران اور جاوید احمدی نے کیا دونوں کھلاڑیوں نے 53 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس کے بعد7ویں وکٹ تک کوئی بھی کھلاڑی ویسٹ انڈین بولرز کا جم کر سامنا نہ کر سکا اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے، جاوید احمدی 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو افغانستان کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالئے تھے اور اسکو ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف 19 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اسکی 3 وکٹیں باقی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کورنوال اور چیسی نے 3,3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں