ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکی مسائل آئین و قانون کی حکمرانی سے حل ہوں گے، بلاول بھٹو

عدلیہ، پارلیمنٹ، افواج پاکستان سمیت تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر فرائض سرانجام دیں
ملک میں انسانی حقوق اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے بار کونسلیںاپنا کردار ادا کریں‘ وفد سے گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلزپار ٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی مسائل آئین و قانون کی حکمرانی سے حل ہوں گے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے نو منتخب صدر سید قلب حسین کی قیادت میں احسن بھون اور عابد ساقی نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔اس موقع پرنیّر بخاری، فرحت اللّٰہ بابر، راجا پرویز اشرف، سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور شیری رحمٰن بھی موجود تھیں۔بار کونسل کے وفد سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عدلیہ، پارلیمنٹ، افواج پاکستان سمیت تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر فرائض سرانجام دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے اندر آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ملک میں انسانی حقوق اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے بار کونسلز اپنا کردار ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ بار ایسوسی ایشنز جمہوری و آئینی بالادستی کی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں